ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کو رٹ سے ممتا کو بڑی راحت: پنچایت انتخابات کی20ہزارسیٹوں کے نتائج اعلان کرنے کی اجازت

سپریم کو رٹ سے ممتا کو بڑی راحت: پنچایت انتخابات کی20ہزارسیٹوں کے نتائج اعلان کرنے کی اجازت

Sat, 25 Aug 2018 01:00:38    S.O. News Service

نئی دہلی،24 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر سپریم کورٹ نے تشویش ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان انتخابات کو چیلنج دینے کے لئے متعلقہ لوگوں کو 30دنوں کا وقت دیا ہے۔ یہ لوگ 30دنوں کے اندر درخواست کے ذریعہ ان نتائج کو چیلنج دے سکتے ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے ان 20ہزار سیٹوں کے نتائج کا اعلان کرنے کی اجازت دے دی ہے جن پر ترنمول کانگریس کے امید وار بلا مقابلہ منتخب کئے گئے ہیں۔

عدالت کے فیصلہ سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے کولکاتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا ہے جس میں امیدواروں کو ای میل کے ذریعہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ 20اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سماعت کے دوران مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے سپریم کور ٹ میں کہا تھا کہ یوپی اور ہریانہ میں 50فیصد سے زیادہ سیٹ پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ بنگال میں ہم نے اپنے پاس آئی شکایتوں پر کاروائی کی ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے بی جے پی ، سی پی ایم اور کانگریس کی درخواست خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ریاستی حکومت نے کہا تھا کہ کوئی بھی امیدوار خوف کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نہیں پہنچا۔ پارٹیاں سیاست کر رہی ہیں۔ ان کی درخواست کی وجہ سے ریاست میں گرام سبھاؤں کی تشکیل رکی ہوئی ہے۔ مئی میں ہوئے ان انتخابات میں 34فیصدی سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار بلا مقابلہ جیتے تھے۔ گذشتہ 3جولائی کو 34فیصد سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر سپریم کورٹ نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 16ہزار سیٹوں پر کوئی دوسرا امید وار میدان میں نہیں ہونا، صحیح نہیں لگتا ۔

سپریم کورٹ نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ ایسی سیٹوں پر دوبارہ انتخابات ہو سکتے ہیں ۔ اس نے ریاستی الیکشن کمیشن سے ان سیٹوں کی صحیح تعداد بتانے کی ہدایت دی۔ گذشتہ 10مئی کو سپریم کورٹ نے کولکاتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے لئے ای میل پر امیدواروں کی پرچہ نامزدگی کو تسلیم کرنے کے حکم کو منسوخ کردیا تھا۔ 


Share: